Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوجوانوں کو بغیر سود کاروبار کیلئے قرضہ دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کو بغیر سود کاروبار کیلئے تین کروڑ روپے تک قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زکریا یونیورسٹی میں ہونہار اسکالرشپ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ کو اسکالرشپ ملنے پر مبارکباد دیتی ہوں، پرتباک استقبال کبھی نہیں بھولوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ سے وزیراعلیٰ نہیں ماں کے طور پر بات کررہی ہوں، ہونہار بچوں کے لیے جو ممکن ہوا کروں گی، میرا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں آپ نے محنت کی ہے یہ اسکالر شپ اپکی محنت کا ثمر ہے، یہ پیسہ گھر سے نہیں لائی آپکا پیسہ ہے، میرا سوال ہے یہ پیسہ آپکو 75 سالوں میں کیوں نہیں ملا؟

مریم نواز نے کہا کہ 30 ہزار اسکالر شپ میرٹ پر تقسیم کیں، میرا نعرہ ہے پڑھو سکون سے، میری کوشش ہے اس اسکالرشپ کو اگلے سال 50 ہزار کروں، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہے، بہت جلد جدید لیپ ٹاپ لیکر آپکے پاس آرہی ہوں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خوشی ہے 60 فیصد اسکالرشپ لڑکیوں کو ملی ہیں، اگر کوئی بچہ تعلیمی اخراجات کی وجہ سے رہ جاتا ہے تو وہ میری ناکامی ہے، ای بائیک کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے اب ہمیں ای گاڑیوں کی طرف بڑھنا ہے، چائینہ کی مدد سے پنجاب میں ای بائیک کے حوالے سے پلانٹ لگا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے انٹرن شپ فراہم کیں، راتوں رات روزگار فراہم کرنا آسان کام نہیں، جلد بلا سود قرضہ اسکیم شروع کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں