Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں فرقہ ورانہ عناصر موجود ہیں، یہ عناصر ایک دوسرے کے خلاف انتشار پھیلاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں ہے، پاکستان میں بہت بڑا مذہبی طبقہ موجود ہے، مذہبی طبقے میں فرقہ ورانہ اختلافات موجود ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کمزوریوں کی بنیاد پر نظام اور عقیدے سے دستبردار نہیں ہوا جاتا، نظام اور عقیدے کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں