Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی اور ن لیگ میں معاملات مزید کشیدہ ہونے لگے

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات مزید کشیدہ ہونے لگے ہیں۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی پی قیادت نے بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرے گی، پیپلزپارٹی کی قیادت نے رہنماؤں کو گائڈ لائنز دے دی ہیں۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا جب کہ پی پی قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر خاموشی ترک کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی کی غلط پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے جب کہ غلط حکومتی پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور نقصان دہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہحکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا، آئندہ دنوں میں پیپلزپارٹی رہنما حکومت پر کھل کر تنقید کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی غلط حکومتی فیصلوں کا نزلہ خود پر نہیں گرنے دے گی جب کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہوگی۔

متعلقہ خبریں