آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 28 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہمان خصوصی کی آمد پر کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیول چیف نے کیڈٹس کو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا، مہمان خصوصی نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سابق کیڈٹ فہیم احمد اور سابق کیڈٹ صاحب خان نے بالترتیب اسٹک آف آنر اور بیج آف آنر کے اعلیٰ ترین انعامات حاصل کیے۔
تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی حکام، بورڈ آف گورنرز کے ارکان اور کیڈٹس کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



















