Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کا چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آصف علی زرداری نے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث 53 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے ساتھ بھارتی ریاست بہار اور نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ تبت میں زلزلے سے مختلف واقعات میں 53 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے۔

چینی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور مرکز تبت کی ٹنگری کاونٹی تھا جبکہ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خوفناک زلزلے سے کئی عمارتیں بھی گر گئیں، تاہم ریسکیو کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں