وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صحت کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کلینک کے اجراء پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ نیا کارڈیالوجی اسپتال بنانے جا رہے ہیں، صحت سہولیات سے متعلق دورہ چین انتہائی مفید رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں مفت ادویات کی فراہمی بند ہو گئی تھی، پی ٹی آئی دور حکومت میں کینسر کے مریضوں کا علاج تک بند کر دیا گیا تھا، عوام کو دوبارہ مفت ادویات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کینسر، ہیپاٹائٹس کی مفت ادویات گھروں میں فراہم کی جارہی ہیں، اسپتالوں میں انسولین کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، اسپتالوں میں شکایتی ڈیسک قائم کی گئی ہیں، اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ شروع کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں مفت ادویات دی جاتی تھیں، مفت ادویات کی فراہمی رکنے کے بعد کینسر کے مریض سڑکوں پر آگئے تھے، سرکاری اسپتالوں سے دوائیں چوری، ٹیسٹ بھی باہر سے کرائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، آبادی بڑھی ہے اور چیلنجز بھی بہت زیادہ ہیں، آبادی بڑھ گئی اور اسپتال کم ہو گئے ہیں، صحت کی بہترین سہولیات عوام کا حق ہے، عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔



















