سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، جبکہ نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے کہا کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا، جبکہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔



















