وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تاجروں کے تمام مسائل کوحل کریں گے، تاجربرادری ملک چلارہی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری حضرات کاہرمعاملہ سنجیدگی سےلیتی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدرآصف زرداری بزنس کمیونٹی کوبہت اہمیت دیتےہیں، جبکہ بلاول بھٹوبھی بزنس کمیونٹی کےمسائل کواہم سمجھتےہیں، جبکہ وزیراعلیٰ، کابینہ ارکان کاروبارکوتحفظ دینا ذمہ داری سمجھتےہیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تاجربرادری سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے، کاروباری حضرات کوتحفظ مہیاکرنا بھی ترجیح ہے، تاجراورصنعتکارخوشحال ہوگاتوپاکستان خوشحال ہوگا۔
شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسانوں کوسہولیات کی فراہمی سے زراعت کاشعبہ ترقی کرےگا، جبکہ آئی ایم ایف کی وجہ سے مزیداکنامک زون نہیں بناسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 2 دن بعد ملیرایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے، ملیرایکسپریس وے شہریوں کےلیے سب سے قیمتی تحفہ ہے، ترقی کاراز یہی ہے تاجروں کوسہولتیں دی جائیں۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کے بزنس مین دھابیجی اکنامک زون کوآباد کریں، جودھابیجی اکنامک زون میں زمین لےگا وہ 2 سال میں انڈسٹری کھڑی کرےگا، 2 سال میں انڈسٹری کھڑی نہیں کی توزمین کی الاٹمنٹ منسوخ ہوجائےگی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اہم منصوبہ شروع کیا جس سے معیشت ترقی کرےگی، دھابیجی فیزون، فیزٹودونوں منظورہوچکے ہیں، کراچی کے شہری علاقوں میں انکروچمنٹ کےمسائل ہیں، لیاری ایکسپریس وے سے انکروچمنٹ ہٹائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کےدروازے کھٹکھٹاکچرااٹھایاجارہاہے، چنگچی رکشہ کے ذریعے بھی کچرااٹھایاجارہاہے، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کچراکنڈی کاتھا، آپ کی حکومت سندھ اربوں روپےسالڈ مینجمنٹ کو دے رہی ہے، سالڈ مینجمنٹ سے تمام علاقوں اور زونز سے کچرا اٹھایا جائیگا، کچراکنڈی سے 90 فیصد کچرااٹھ رہاہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈبل ڈیکربسیں شارع فیصل پرچلیں گی، علاقوں میں تاروں کا جال ہے جسے ختم کیاجائیگا، پاکستان واحد ہےجہاں سائبرنائف سے کینسرکامفت علاج ہورہاہے، گاڑیوں کی فٹنس پر سختی کرنے جارہےہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں کی فٹنس کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل لائیں گے، اب کوئی گاڑی بغیر رجسٹرڈسڑکوں پر نظر نہیں آئےگی، ملیر ایکسپریس وے کراچی والوں کے لیے تحفہ ہے۔



















