گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں فلسطین کے سفارتخانہ پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین کے سفیر زوہیر ایم ایچ دارزید سے ون آن ون ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ دو ریاستی حل انتہائی ناگزیر بن چکا، تاخیر مشرق وسطیٰ کو آگ کا ڈھیر بنا دے گی، پاکستانی قوم کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، امت مسلمہ کو پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔



















