Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کیلئے مثال ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب گڈگورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے، مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں، مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، اب جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیں گے۔

صوابئی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی سالوں سے حکومتوں میں بیٹھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو اسکالرشپ، گرین ٹریکٹر، لائیو اسٹاک کارڈ دے رہی ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال سے دوسری 12سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں، جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے ویژن اور انکی لیڈر شپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہباز شریف اور مریم نواز کی انتھک محنت سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئی ہیں، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں