Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار

اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

47آپ رحمان بابا ایکسپریس 12:00 کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 01:00 بجے پر روانہ ہوگی۔

45آپ پاکستان ایکسپریس 02:00 کے بجائے 06 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد 08:30 پر روانہ ہوگی۔

41آپ قراقرم ایکسپریس 03:00 کے بجائے 04 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات کو 07:00 پر روانہ ہوگی۔

33آپ پاک بزنس ایکسپریس شام 04:00 کے بجائے 07 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات 11:30 کو روانہ ہوگی۔

کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی 17آپ ملت ایکسپریس شام 05:00 کے بجائے 03 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد 08:45 پر روانہ ہوگی۔

7آپ تیزگام ایکسپریس 05:30 کے بجائے 02 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد 08:00 پر روانہ ہوگی۔

25آپ زکریا ایکسپریس 06:15 کے بجائے 05 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 12:00 بجے روانہ ہوگی ۔

35آپ سر سید ایکسپریس 09:00 کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 10:00 بجے روانہ ہوگی۔

5آپ گرین لائن 10:00 کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 11:00 بجے تک روانہ ہوگی۔

145آپ سکھر ایکسپریس 11:00 کے بجائے 02 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 01:30 بجے کو روانہ ہوگی۔

بقایا تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں