وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے لیے مئی تک 40 ہزار لون دینے کا ہدف مقررکر دیا اور لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے لون 15 سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دے دیا۔
اجلاس میں مریم نوازکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً پانچ ہزار شہری اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، جبکہ اس پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں، اس کے علاوہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔



















