اسلام آباد میں مسلم لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان میں عالمی کانفرنس دوسرے روز بھی جاری ہے۔
کانفرنس کے دوسرے روز انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خواتین کی تعلیم کے موضوع پر سیشن جاری ہیں، جبکہ سویڈن سفارتکار اولریکا ساندبرگ سیشن کی سربراہی کر رہی ہیں۔
کانفرنس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خواتین کی تعلیم کے موضوع پر سیشن سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، جبکہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے دیہی علاقوں میں خواتین کو بہتر تعلیم کی فراہمی یقینی بنا سکتے ہیں۔
مقررین نے یہ بھی کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے، خواتین کو اس شعبے میں تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں، تعلیم اختیاری معاملہ نہیں ہے، یہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ناگزیر ہے۔
کانفرنس سے آج ملالہ یوسف زئی بھی خطاب کریں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجزاورمواقع کے موضوع پردو روزہ عالمی کانفرنس جاری ہے جس کا آج دوسرا روز ہے۔



















