Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میئر کراچی کا شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اہم اقدام

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آفیشل ای میل [email protected] کو فعال کردیا ہے۔

اب کراچی کے شہری اپنی شکایات ای میل کے ذریعے بھی درج کروا سکتے ہیں، جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور شہر کی بہتری و ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ای میل پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل یقینی بنایا جا سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل بلاجھجک رجسٹرڈ کروائیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں