اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خوارجی دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانگ اور وادی تیرہ خیبر میں آپریشنز کے دوران 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں اپنے انجام کو پہنچیں گے، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوارجی دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں؛ 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل



















