Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری کا معاملہ، شبلی فراز کا چیئرمین سینیٹ کو خط

نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر قائد خزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔

قائد خزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے خط میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ اور بلوچستان 26 جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں