Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں چینی شہریوں کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں ںے کہا کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجراء متوقع ہے، پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان، چین مشترکہ منصوبے سروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے۔

   محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے چین، پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم قدم ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، پاکستانی حکومت چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر اہمیت دیتی ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، جو مئی 2023 میں 38% تھی اور اس ماہ 3% تک آگئی ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کے 25ویں پروگرام کے بعد اپنے ترقی کے ماڈل پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، پاکستان اپنے برآمدی نمو کے ماڈل کو مستحکم کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس جانے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں