Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی بلند پائیہ شاعر اور عوام سے ان کا گہرا تعلق بھی بے مثال تھا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محسن نقوی بلند پائیہ شاعر اور عوام سے ان کا گہرا تعلق بھی بے مثال  تھا۔

 بلاول بھٹو نے معروف شاعر محسن نقوی شہید کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے ان کی مشہور نظم “یا اللہ، یا رسول، بینظیر بے قصور”  لازوال ہے۔

 بلاول بھٹو نے محسن نقوی کو ان کی  29 ویں برسی  پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے متعلق محسن نقوی کی نظم انصاف اور سچائی سے ان کی وابستگی کا مظہرہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی انسانیت اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی میراث سے نوجوانون  سبق حاصل کریں، پیپلز پارٹی آزادی اظہار اور فن و ادب کے تحفظ کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ رواداری، امن اور انصاف  ہی معاشرے کی بنیاد ہیں، محسن نقوی نے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) سے کیا تھا، جبکہ انہوں نے عوام کے حقوق کے لیے پی پی پی کی جدوجہد میں ہمیشہ بھرپورکردار ادا کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محسن نقوی نے سیاسی سفر کے دوران قید و بند کی صعوبتوں  کا بہادری سے سامنا کیا، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے محسن نقوی کی پارٹی سے غیرمزلزل وابستگی سے متاثر ہوکر انہیں پارٹی کا الیکشن  ٹکٹ بھی دیا تھا۔

متعلقہ خبریں