Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی بھی ملک سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بینکنگ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڑان پاکستان ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، تمام شعبوں نے ماضی کے مقابلے میں ترقی کی ہے، ماضی میں ہم سے پیچھے رہنے والے ملک آج ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل، بہترین افرادی قوت کی کمی نہیں، کوئی بھی ملک امن، سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ترقی کا دارومدار پالیسیوں کے تسلسل میں ہے۔

  احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کے دور میں ترقی کے لیے اڑان بھری، اصلاحات کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں