لاہور: پنجاب میں مزید تین مقامات پر سوناکے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پنجاب کی عوام کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آگئی ہے جب کہ صوبے میں مزید تین مقامات پر سوناکے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی سروے میں مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کی تصدیق کے بعد نیسپاک کوسروے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔
محکمہ معدنیات کے حکام مزید مقامات سے سونے نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گے جب کہ اٹک کی طرز پر دیگر مقامات سے سونے نکالنے کے لیے بھی بین الاقوامی آکشن ہوگا۔



















