Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے جنگ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث اور انسانی امداد میں اضافے کا موجب ہو گا، اسرائیلی افواج کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال نے بے گناہ فلسطینی شہریوں کی زندگیوں، املاک اور ہزاروں افراد کی بے دخلی کو شدید نقصان پہنچایا۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں، پاکستان فلسطینی مسئلے کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس الشریف بطور دارالحکومت کا حامی ہے۔

متعلقہ خبریں