Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللہ اکبر! اللہ اکبر، آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ اکبر! اللہ اکبر،  آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے یہ صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ امریکہ کی بھی شکست ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ جنگی بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جس حماس کو مٹانے کی بات کرتا تھا آج اس سے ہی معاہدہ کرنا پڑا، نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پندرہ مہینوں سے فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کرتا رہا، مگر آج اسی حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا ہے، یقیناً اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار اپنے بھائیوں کی جیت کا نظارہ کر رہے ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہداء اہل غزہ کے جشن کا نظارہ کررہے ہیں ہوں گے۔ شہید زندہ رہتے ہیں،7  اکتوبر کو شروع ہونے والی اس جنگ کے 47 ہزار شہداء بھی زندہ رہیں گے، القدس آزاد ہوگا، ان شاءاللہ۔

متعلقہ خبریں