پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کروادیئے۔
تحریک انصاف نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، چارٹر آف ڈیمانڈ تین صفحات پر مشتمل ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے لیٹر ہیڈ تیار کیا گیا۔
تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے دو کمیشن آف انکوائریز تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مطالبے کے مطابق پہلا کمیشن 9 مئی واقعات اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے جبکہ دوسرا کمیشن 24 سے 27 نومبر تک کے واقعات کی تحقیقات کرے۔
مذاکرات کی صدارت کسی اور کے حوالے کرنے کی پیشکش
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکرات کی صدارت کسی اور کے حوالے کرنے کی پیشکش کردی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو شکوک و شبہات ہیں تو مذاکرات کی صدارت چھوڑنے کو تیار ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتماد کا اظہار کر دیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے صدارت جاری رکھنے پر اصرار کیا۔



















