وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر محترمہ سارہ مونی نے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی برطانوی قونصل جنرل سارہ مونی کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر برطانوی قونصل جنرل نے اپنے دور میں تعاون پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت کے تعاون اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پربرطانیہ کی ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت کی تعریف کی، جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی برطانوی قونصل جنرل کو اپنی شیلڈ، اجرک، کھیس اور چادر کے تحائف پیش کئے۔



















