نیو کراچی سے اغواء بچہ صارم کے والدین گورنر ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔
مغوی بچہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچہ کی بازیابی کے لئے آپ امید کی کرن ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی جی سندھ کو فون پر کہا کہ مغوی صارم کی بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے چیف سی پی ایل سی کو فون پر کہا کہ بچے کی بازیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، شہر میں لگے خفیہ کیمروں، انٹیلیجنس معلومات اور دیگر ذرائع سے صارم کی تلاش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ صارم کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے صارم کی والدہ کو یقین دہانی کرائی کہ آپ تسلی رکھیں انشاء اللہ جلد صارم بازیاب ہو جائے گا۔



















