Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس ہوگیا، دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں سالانہ 109 فیصد نمو ہوئی، جبکہ دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

 مرکزی بینک کے مطابق  نومبر 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ  68 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس تھا، ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 15 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 40 کروڑ خسارے میں تھا۔

متعلقہ خبریں