Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل ای او ون  سیٹلائٹ جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا ہے، پوری قوم کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائیٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا، جبکہ سپارکو کی سربراہی میں، یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری  بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

 وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک کے لیے مبارکباد۔

متعلقہ خبریں