Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیاگیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کردیاگیا، سیٹلائٹ چین کےجی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام، ٹیکنالوجی کی مد میں بڑی کامیابی ہے، یہ ڈیزاسٹررسپانس، زراعت، زلزلوں اور جنگلات کی کٹائی کی نگرنی میں مدد کرے گا۔

الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، ماحولیاتی نگرانی اور آفات سے نمٹنے کیلئے بھی ای او ون سیٹلائٹ مدد دے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ای او ون کی مدد سے معدنیات، تیل وگیس کے ذخائر کی نگرانی میں مدد ملے گی، گلیشیئرز کے پگھلنے، پانی کے وسائل کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی، سیٹلائٹ ای او ون قومی خلائی پالیسی کے اہداف کے مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں