Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد، کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کے اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے تین سال کی مدت کے لیے پانچ سابقہ ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی جبکہ عبدالرزاق گوہر کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

کمیٹی نے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کو درپیش مالی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنے پر غور کیا گیا۔ اس دوران وزارت اطلاعات نے سرکاری ٹی وی کے لیے ایک کاروباری منصوبہ پیش کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی کی 5,442 منظور شدہ آسامیوں میں سے 1,232 کو ختم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری نشریاتی اداروں کے اثاثوں کو آمدنی بڑھانے کے لیے بہتر استعمال میں لانے پر غور کیا گیا۔

کمیٹی نے پی ٹی وی اور پی بی سی کے غیر استعمال شدہ اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے کھلی زمینوں اور غیر استعمال شدہ پراپرٹی کو رئیل اسٹیٹ کے بجائے نجی شعبے کو فروخت کرنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں قومی نشریاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور مالی خودمختاری کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں