Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ ایک بار پھر ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار

پاک بحریہ گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔

پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے سی ٹی ایف 151  کا چارج  لے گی، جبکہ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔

سی ٹی ایف 151  کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قائم کی گئی ہیں،  سی ٹی ایف 151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں  بحری قزاقی کو روکنا ہے۔

 سی ٹی ایف 151 بحری قزاقی کے ساتھ انسانی اسمگلنگ، غیر منظم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لیے بھی کام کرتی ہے، سی ٹی ایف 151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی، سی ٹی ایف 151 کثیر الملکی فورس ہے، رکن ممالک سی ٹی ایف 151 کے لیے اپنے بحری جہاز مہیا کرتے ہیں۔

 سی ٹی ایف 151 کا بنیادی مقصد بحری راستوں کو تجارت اور آمد و رفت کے لیے کھلا رکھنا ہے ، سی ٹی ایف 151خاص طور پر بحری قذاقی کے خلاف کام کرتی ہے۔

 2010 میں 45 بحری جہاز خلیج عدن میں بحری قذاقی کا نشانہ بنے، سی ٹی ایف 151 کی تعیناتی کے بعد بحری قذاقی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں