Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی پانچویں نمبر پر آگیا

لاہور اور کراچی کی فضا شدید مضر صحت قرار دی جارہی ہے، شہر میں گرد آلود ہواوں کا سلسلہ جاری ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی پانچویں نمبر پر آگیا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 506 پرٹیکیولیٹ میٹر جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 189 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے، ڈھاکہ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں فضا میں آلودہ زرات کی مقدار   261 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 150 تا 200 آلودہ ، 200 تا 300 شدید آلودہ اور 300 سے زائد خطرناک حد تک آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں