Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے خلاف عالمی سازشیں ہورہی ہیں، مدارس ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریزوں کی بھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 26 ویں ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی آتی، حکومت کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کیلئے بہت بڑا خطرہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سر سے پاؤں تک سود میں ڈوبا ہوا ہے، اس ڈمی اسمبلی میں بیٹھنے کی ہمیں کوئی خواہش نہیں، لوگ ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے وسائل پر ہمارا اختیار ہے، یہ وسائل کسی کا باپ بھی ہم سے نہیں چھین سکتا، خیبرپختونخوا میں امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی بھی کوئی چیز نہیں، مضبوط حکومت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا، نااہل حکمران بتائیں کہ کیا الہ دین کا چراغ ملا ہے؟

متعلقہ خبریں