مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انہوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہداء میں حوالدار غلام محمد (ضلع بولان)، سپاہی شکیل احمد (ضلع نوشکی)، سپاہی امام بلوچ (ضلع جہل مگسی)، سپاہی عبدالفاتح (ضلع خضدار)، لانس نائک ظہیر احمد (ضلع نوشکی)، سپاہی حیدر علی (ضلع کوئٹہ)، سپاہی حمید اللہ (ضلع قلعہ سیف اللہ)، نائک شوکت علی (ضلع کوئٹہ)، سپاہی عبدالوکیل (ضلع پشین)، سپاہی جمال خان (ضلع ڈیرہ بگٹی)، سپاہی نجیب اللہ (ضلع کوہلو) اور حوالدار محمد بلال (ضلع خاران) شامل ہیں۔



















