چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کاانٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیاجارہا ہے۔
گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔
گوہر علی خان نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، جبکہ شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید یہ بھی کہا کہجب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔



















