ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں اور ٹیکسپو نمائش کے اثرات نظر آنے لگے، مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 9.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ دسمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ 6 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.5 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.1 فیصد نمو ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.46 ارب ڈالر، جبکہ دسمبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.4 ارب ڈالر تھیں۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات 8.3 ارب ڈالر تھیں۔



















