Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عشائیہ میں سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل ، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس.  گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دیتے ہوئے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پرمحسن نقوی نے کہا کہ آج امریکہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ میں  شاہد ہوں کہ آج امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے، میں امریکہ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں