Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا ترکیہ میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر اظہار افسوس اور تعزیت

 ترجمان دفتر خارجہ نے ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں 66 افراد جاں بحق اور 51 زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام اس دلخراش سانحے پر ترک حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

پاکستان نے ترکیہ کے عوام اور حکومت کو اس مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک ہے اور پاکستان کے عوام ترک بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں