وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات والوں کو خود بھی پتا تھا اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں، مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے اعتراف جرم کیا کہ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے، یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں؟
خواجہ آصف نے کہا کہ جن کوسزائیں ہوئی انہوں نے اعترافِ جرم کیا۔
وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جب میں قید میں تھا مجھے بس ایک کمبل دیا گیا تھا، ہماری پوری لیڈر شپ کو قید کیا گیا مگر ہم نے ملک کے نقصان کا نہیں سوچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے، یہ چیز امریکہ میں بھی ہورہی ہے۔



















