70 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا چوتھا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہو گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں مختلف واقعات کے دوران نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا سلسلہ بھی آج سے شروع کیا جائے گا، جبکہ قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے-
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-
سرکاری ذرائع کے مطابق آج کا قافلہ اب تک جانے والے قافلوں میں گاڑیوں کی تعداد اور سامان رسد کے حجم کے حساب سے سب سے بڑا ہے۔



















