Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے کی استعداد موجود ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہری یونیورسٹی آف لندن اور دیگر معروف بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرون ملک سکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کر چکی ہے اور نئی حکمت عملیوں پر کام جاری ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر وینڈی تھامسن نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیےحالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی اور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

متعلقہ خبریں