Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرم معاملات سنجیدگی سے دیکھیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرم معاملات سنجیدگی سے دیکھیں۔

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کرم کی صورتحال پورے پاکستان کے سامنے ہے، صورتحال پر سندھ، بلوچستان حکومت نے معاونت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ ماہ میں ریڈکریسنٹ کے کام کو پورے پاکستان نے سراہا، ناصرحسین شاہ اور کمیل شاہ سے ملاقات ہوئی، کمیل شاہ نے کرم صورتحال پر امدادی معاونت کا وعدہ پورا کیا، بلاول بھٹو کی ہدایت پر کمیل شاہ امدادی چیک دینے آئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں سنجیدہ ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرم معاملات سنجیدگی سے دیکھیں، تمام ٹی ایم اوز کی 20 سالوں میں آڈٹ نہیں ہوئی، سندھ کی طرز پر 60 دن میں آڈٹ رپورٹ کا فارمولا اپنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں