Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم خصوصی ترجیح ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا بڑا ذریعہ تعلیم ہے جب کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے فنڈز میں اضافہ کیا۔ نوجوانوں کو فنی تعلیم دینے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے نئے منصوبے شروع کیے ہیں، اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا منصوبہ ہے، ترقی کے لئے انسانی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری ہے جب کہ ملکی ترقی کے لئے جدید تعلیم کے حصول پر توجہ دینا ہوگی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ترقی کی دوڑ میں کامیاب ہونے کے لئے شرح خواندگی کو بڑھانا ہوگا اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کرنا ہوں گے جب کہ بچوں کی بڑی تعداد کا اسکولوں سے باہر ہونا چیلنج ہے۔

متعلقہ خبریں