وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے ثمرات صرف چھ ہفتے میں سامنے آگئے۔پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہوگیا ہے۔
چیف منسٹر آفس میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ایشیا پاک کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ایشیا پاک کے محمدخالد نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان ویے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کیلئے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔
ملاقات میں ایگریکلچر سیکٹر کے لیے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔
بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی۔ 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔ کمپنی چارجنگ کے لیے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی۔ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کرائے گی۔

چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لیے چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کرے گی۔ کمپنی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا۔
اے آئی فورس ٹیک روبوٹک فارمنگ، سیڈز، ویدر فورکاسٹ، زمین کی فرٹیلیٹی بڑھانے میں بھی معاونت کرے گی۔ اے آئی فورس ٹیک ماڈرن ایگریکلچر فارمنگ میں پانی کے کم از کم استعمال سے پیداوار کے حصول کے لیے رہنمائی کرے گی۔ ڈیجیٹل پلانٹیشن، ڈیجیٹل لیب کے قائم، سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ایڈوانس ریسرچ میں تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس کی شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے۔بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئی گی۔ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ہان ویے نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پنجاب حکومت کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی مشینری کے ذریعے کوڑے کو مؤثر طریقے سے جمع، ٹرانسپورٹ اور ٹھکانے لگایا جائے گا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ا ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشرنے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا تھااور ای ایگریکلچر مشینری کے لیے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے فارن انویسٹمنٹ کے لیے بے مثال کامیابی حاصل کی۔



















