Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی یو ایس چیمبر آف کامرس آمد،  امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےکان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی  اور پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے۔

ملاقات کے دوارن محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، جبکہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

 محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں، معیشت ٹیک آف کر رہی ہے، امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کا اجراء میں بہتری لائی گئی ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 امریکن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فریمین۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر و صدر امریکہ پاکستان بزنس کونسل ایسپیرنزا جیلالین۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار گلوبل ریگولیٹری کارپوریشن ایبل ٹواریس۔مینجر امریکہ پاکستان بزنس کونسل منیشا ویپا وفد میں شامل تھے۔

پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ۔ ٹریڈ اتاشی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں