Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک میں جو بدتمیزی کا ٹیومر پھیلا ہوا ہے اسکا کوئی علاج نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ملک میں جو بدتمیزی کا ٹیومر پھیلا ہوا ہے اسکا کوئی علاج نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک فساد تمام حربے استعمال کرچکی ہے، یہ باہر نکلنے کے نہ قابل ہیں اور نہ ہی لوگ انکے لیے نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقبول لیڈر کے لیے کوئی ایک بندہ بھی گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہتا، اسوقت پاکستان میں دوطرح کی سیاست ہورہی ہے، ایک خدمت، کارکردگی کی سیاست، دوسری نفرت، انتشار اور فساد کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست کررہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکج پر تیاری شروع کردی ہے، لاکھوں خاندانوں کو رمضان پیکج ملے گا، پنجاب میں لوگوں کو کسان کارڈ مل رہاہے، فتنہ فساد پارٹی نے کسان کارڈ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مخالفین کی چیخوں سے اندازاہ لگایا جاسکتا ہے مریم نواز کیسا کام کررہی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنے منصوبے شروع نہیں ہوئے جتنے آج ہیں، مریم نواز کے منصوبے فائلوں سے شروع نہیں ہوتے، وزیراعلیٰ پنجاب نے جتنے منصوبے شروع کیے ہیں اس سے پہلے نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج اس بار بھی ملے گا، مستحق خاندان 15 فروری تک اپنی رجسٹریشن کرالیں، ہمارے سیاسی مخالفین کو وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت خوف آرہاہے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین جلسوں میں کھڑے ہو کر بدتمیزی سے خواتین کے نام لیتے ہیں، ملک میں جو بدتمیزی کا ٹیومر پھیلا ہوا ہے اسکا کوئی علاج نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں