Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص مارے گئے۔

  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 خارجی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

مارے جانے والی خارجی دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو خارجی دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں