Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور میں انٹرنیشنل کسٹمز ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد

انٹرنیشنل کسٹمز ڈے کے موقع پر کسٹم ہاؤس پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ایف بی آر سعید اکرم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سعید اکرم نے پاکستان کسٹمز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کسٹمز کا مقصد تجارت کو آسان بنانا اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز کا کردار محصولات اکٹھا کرنے میں اہم ہے، اور ایف بی آر کی ریونیو کلیکشن میں کسٹمز کا تقریباً 45 فیصد حصہ ہے۔

سعید اکرم نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز نے نظام کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کیا ہے، جس سے تاجروں کو تمام دستاویزات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہو جاتی ہیں، اور اس سے کاروباری عمل میں آسانی آئی ہے۔

سعید اکرم نے کہا کہ گزشتہ سال ایف بی آر نے 9.3 ٹریلین روپے کا ریونیو جمع کیا، اور اس سال کا ہدف گزشتہ سال سے 40 فیصد زیادہ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اپنے محصولات کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور دسمبر 2024 میں طے شدہ ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا۔

ممبر ٹیکس پیئرز سروسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں بھی تمام اہداف مکمل کریں گے اور ہم سب مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تقریب کے آخر میں سعید اکرم نے کسٹمز کے شعبے میں اپنی خدمات پیش کرنے والے شہداء کے ورثاء میں شیلڈز تقسیم کیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں