اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پا گئی۔
اسد قیصر کے گزشتہ ہفتے ٹیلی فونک رابطہ پر ملاقات کا طے ہوا تھا، پی ٹی آئی کا وفد آج ساڑھے تین بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی وفد میں تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہوں گے۔
وفد بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گا۔



















