Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیوروکریٹس کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا ترمیمی بل، سندھ کی تمام جامعات میں آج بھی تدریسی عمل معطل

بیوروکریٹس کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا ترمیمی بل، سندھ کی تمام جامعات میں آج بھی تدریسی عمل معطل ہے۔

سندھ کی جامعات میں 16 جنوری سے مسلسل کلاسز کا بائیکاٹ جاری ہے، جبکہ لاکھوں طلبہ حصول علم سے محروم ہیں۔

اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا کے تحت آج کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج ہوگا، جہاں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی ہوگا۔

اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ اور متکبرانہ رویے نے بحران کو مزید سنگین کردیا ہے، حکومت کی لاپرواہی اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

فپواسا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تدریسی برادری بیوروکریٹس کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کی شدید مخالفت کرتی ہے، سندھ حکومت فوری طور پر ترمیمی بل واپس لے۔

متعلقہ خبریں