آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے بنوں ضلع کے علاقے جانی خیل میں کارروائی کی اور مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے، علاقے میں کسی بھی باقی بچ جانے والے خوارج کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



















